وزیراعظم کا دورہ سکھراقتدار سے عشق کا ادھورا فسانہ ثابت ہوگا،حلیم عادل شیخ
وزیراعظم اقتدارپر اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں مگر عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہیں،رہنماء تحریک انصاف
جمعہ 6 مئی 2016 18:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ سکھراقتدار سے عشق کا ادھورا فسانہ ثابت ہوگا،انہوں نے اپنے وی وی آئی پی لوگوں کوتو ٹھنڈے ماحول میں بٹھایا مگرعوام کوگرمی میں کھلے آسمان تلے مرنے کے لیے چھوڑ رکھا رکھا تھا۔عوام بھوک پیاس اور گرمی سے نڈھال ہے ،وزیراعظم وڈیروں اور نوابوں کے ساتھ سندھ کی غربت کا مذاق ا ڑانے آئے تھے ،آگئے ہی سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کی حکومت کے آگے مصیبتوں تلے دبی ہوئی ہے اوپر سے پنجاب کے مطلب پرست حکمرانوں نے رہی سہی کسر نکالنے کا فیصلہ کررکھا ہے ،نایاب ہرنوں کا گوشت کھانے والے اپنی عوام کو دال روٹی دینے کے حق میں بھی نہیں ہیں ۔
جمہوریت کے ٹھیکیدار ائیرکنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر 20کروڑ عوام سے لوٹی گئی دولت سے عیاشیاں کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنما فیاض علی لغاری سے ہونے والی ملاقات میں کیا،اس موقع پر نعیم عادل شیخ ،اقبال شیخ ،آغا رفیع اﷲ ،کاشف نظامی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ بھر میں غربت کے ڈیرے ہیں ماؤں کے پاس بچوں کے علاج کے تو کیا کھانے کے پیسے تک نہیں ہیں ،سندھ میں جہاں بھی نظریں دوڈالیں کہیں بھی عوام کی عزت ونفس محفوظ نہیں ،عوام بھوکوں مررہی ہے اور سندھ کے وزیروں کو نایاب ہرنوں کے شکار سے فرصت نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹیکس چور نام نہاد حکمرانوں سے عوام سے کی گئی ایک ایک زیادتی کا بدلہ لیں گے ہم ان سب لٹیروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر دم لینگے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی ان لوگوں کی بدمعاشیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پی ٹی آئی کے جلسوں میں بدمزگی پیداکرنے والے پنجاب کے حکمران ہیں ،ہمارے جلسے جلوسوں میں خواتین سے بدتمیز کرنے والے ن لیگ کے غنڈے ہوتے ہیں ،پنجاب پولیس اس وقت تخت لاہور کے مکمل ماتحت ہے جن کی ڈیوٹی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے حکومت کے خلاف بولنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا ہے ،چیئرمین عمران عوام کو نیا پاکستان دینے کے ساتھ اس بوسیدہ نظام سے چھٹکارا بھی دلاکر دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.