پانامہ لیکس کے بعدوزیراعظم جذباتی ہوگئے ،آستین کے سانپ وزیراعظم کوڈس رہے ہیں،خورشیدشاہ
وزیر اعظم نے دورہِ سکھر کی بلواسطہ یا بلا واسطہ کوئی اطلاع نہیں دی اگر اطلاع دیتے تو یقیناََ میں انہیں خوش آمدید کہتا،سیاست اور حقائق اپنی جگہ ،اخلاقیات کا دامن کبھی نہیں چھوڑا ،ہمیشہ سب کو عزت و توقیر دینے کی کوشش کی ہے،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
جمعہ 6 مئی 2016 22:52
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مجھے اپنے دورہِ سکھر کی بلواسطہ یا بلا واسطہ کوئی اطلاع نہیں دی تھی اور اگر وہ اطلاع دیتے تو یقیناََ میں انہیں خوش امدید کہتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور اس کے حقائق اپنی جگہ مگر ہم نے سیاست میں اخلاقیات کا دامن کبھی نہیں چھوڑا اور ہمیشہ سب کو عزت و توقیر دینے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ملک کے ہر خطے کی تعمیر و ترقی ان کی ذمہ داری میں شامل ہے اور اگر انہوں نے سکھر میں بھی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ہے تو یہ خوش اَئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہماری تنقید اور ہماری سوچ کو تعمیری نظر سے دیکھنا چاہئے جس کا مقصد نہ تو ذاتی مفاد ہے اور نہ ہی کسی کی ذات کی تحقیر بلکہ اس کا صرف اور صرف ایک مقصد ہے اور وہ ہے ملک اور عوام کی ترقی اور جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.