وزیراعلیٰ پنجاب سے تاجکستان کے سفیر شیر علی ایس۔جانونوف کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں،تاجک سفیر
ہفتہ 7 مئی 2016 23:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی ایس۔ جانونوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورتاجکستان میں اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔
دونوں ملکوں کو تجارتی، معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے لئے پائیدار بنیادوں پر تسلسل کے ساتھ کام کرنا ہے۔تجارتی وکاروبار ی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں اور کاروباری طبقات کے مابین رابطے بڑھنے سے معاشی تعاون میں اضا فہ ہو گا۔(جاری ہے)
تاجک سفیر شیر علی ایس۔
جانونوف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے فلاح عامہ کے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں جس سے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف ملا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان خصوصا ًپنجاب کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو پائیداربنیادوں پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.