کچے کے علاقے میں ایک بار پھر پولیس کا آپریشن شروع، ضلع بھر کی پولیس نفری طلب

اتوار 8 مئی 2016 14:14

کچے کے علاقے میں ایک بار پھر پولیس کا آپریشن شروع، ضلع بھر کی پولیس ..

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) چھوٹو گینگ کے خاتمہ کے بعد کچے کے علاقے میں ایک بار پھر پولیس کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے آپریشن ضرب آہن کے بعد کچے کے علاقے سے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کا خاتمہ تو ہوگیا ہے تاہم ابھی بھی کچے کے علاقے میں نو گو ایریاز موجود ہیں جہاں مختلف چھوٹے گینگز سرگرم ہیں۔ نو گو ایریاز ختم کرنے کیلئے آپریشن ضرب آہن کے بعد ایک بار پھر پولیس کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس کیلئے ضلع بھر سے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے کیا جانے والا آپریشن کچے کے علاقے کچی یونس سمیت نو گو ایریاز میں کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :