سعودی عرب میں انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک فوجی جاں بحق

اتوار 8 مئی 2016 16:41

سعودی عرب میں انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک فوجی جاں بحق

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء ) سعودی عرب کے وسطی صوبے طائف میں انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک سعودی فوجی مارا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی صوبے طائف میں انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک سعودی فوجی مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹوں کے بعد حکومتی سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ اِس حملے کے دوران ایک حفاظتی چیک پوسٹ پر دو حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سعودی فوجی کی ہلاکت ہوئی۔ علاقے میں سکیورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور اس عمل کے دوران بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :