علی حیدر گیلانی کو اغوا ہوئے تین سال مکمل ،کارکنوں نے بحفاظت بازیابی کیلئے دعائیں مانگیں
ملتان شہر میں علی حیدر گیلانی کی عدم بازیابی کے خلاف حکومت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا
پیر 9 مئی 2016 13:27
ملتان/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو اغوا ہوئے تین سال مکمل ہو گئے ،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو آج سے تین سال پہلے 9 مئی 2013 کو عام انتخابات کی مہم کے دوران چوک کمہارانوالا کے قریب خرم ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا ء کر لیا تھا جب وہ پارٹی کی کارنر میٹنگ میں شریک تھے ۔
تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود علی حیدر گیلانی کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مختلف مقامات پر علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جبکہ اس موقع پر حکومت سے بھی اس سلسلہ میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ علی حیدر گیلانی کو بازیاب نہ کرائے جانے کیخلاف پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ملتان میں احتجاج بھی کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.