لاہور ہائیکورٹ ،نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
پیر 9 مئی 2016 14:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار خواجہ عبدالحمید وغیرہ کے وکیل یونس نول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نیشنل بینک کے ریٹائرڈ پینشنرز کو ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کے برابر مراعات فراہم نہیں کی جا رہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل بینک خود مختار سرکاری ادارہ ہے مگر عدالتی حکم کے باوجود ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کو دیگر سرکاری محکموں سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے تر پینشن دی جا رہی ہے جو کہ واضح طور پرامتیازی سلوک اور توہین عدالت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیشنل بنیک نے گذشتہ دو سالوں میں 368 فیصد نفع کمایا جبکہ افسران کو ناقابل بیان مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیشنل بینک آف پاکستان میں کام کرنے والے تمام افسروں کو دی جانے والی مراعات کی تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں جبکہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر نیشنل بینک کے صدر سید احمد اقبال اشرف کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے نیشنل بینکے صدر اور دیگر فریقین کو 22 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.