سندھ ہائی کورٹ ،لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو23مئی تک کے لیے نوٹس جاری
پیر 9 مئی 2016 15:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو23مئی تک کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں 140سے زائد لاپتہ افراد کے حوالے درخواستوں کی سماعت پیرکو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔
(جاری ہے)
عدالت نے لاپتہ حسین زیدی سے متعلق درخواست پر عدالت میں حاضر نہ ہونے پر ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیئے ۔
دوران سماعت عدالت نے کہاکہ درخواست گزار پریشان ہیں لیکن ان کے پیاروں کی بازیابی کے لیئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے جارہے ہیں۔ پولیس افسران کے ا پنے بچے غائب ہوتے تو یہ اپنے بچوں کے لیئے تڑپ رہے ہوتے لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر عدالتیں خاموش نہیں بیٹھ سکتیں۔عدالت نے55 نئی درخواستوں پر ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو23مئی تک کے لیئے نوٹس جاری کردیئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.