موجودہ سیاسی نظام میں عدم استحکام ملک میں وسیع پیمانے کا معاشی بحران پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے‘ شاہ فیصل آفریدی
پیر 9 مئی 2016 16:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی نظام میں عدم استحکام ملک میں وسیع پیمانے کا معاشی بحران پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو پہنچنے کا احتمال ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی جس میں اُنہوں نے بعض عناصر کی طرف سے محض حصول اقتدار کی جنگ میں ملک کے وسیع تر مفادات کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیاست میں مذکورہ رویوں کو تقویت ملنے سے قومی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہونگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگیاں نہ صرف جمہوری نظام کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا ہے بلکہ اس سے ملک کی معاشی بنیاد یں بھی کھوکھلی ہونے کا اندیشہ ہے۔(جاری ہے)
شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی رنجش اور بد نظمی کی صورت میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ترقیاتی منصو بہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ایسے تمام عوامل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جن سے ترقیاتی عمل میں رکاوٹ آسکتی ہے۔
فیصل آفریدی نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں چند منٹوں او رسیکنڈوں میں وجود میں نہیں آتیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک طویل مدت اور مخصوص عمل سے گزرنے کے بعد کاغذی پالیسیاں عملی شکل اختیار کرتی ہیں مگر افسوس کہ چند ناعاقبت اندیش عناصر کی بے جا مداخلت سے یہ پالیسیاں عین اپنے عروج پر پہنچنے سے پہلے ہی زوال کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی تمام تر الزام حکومت کے سر پہ ڈال دیا جا تا ہے۔فیصل آفریدی نے اس بات پہ زور دیا کہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ایسے مشکوک عناصر سے ہوشیار رہیں اور ان مقاصد کے حصول کیلئے کسی کا آلہءِ کار نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی وقتی طور پرچند لوگوں یا ایک مخصوص گروہ کو تو فائدہ پہنچا سکتی ہے مگر جن منصوبوں میں نصلوں کی ترقی پوشیدہ ہے اُن کی تکمیل کیلئے مل جل کر کام کرنے ہی میں عافیت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو باالخصوص کاروباری برادری کو یہ سمجھنا ہو گا کہ بعض نام نہاد عوامی خیر خواہ اچانک کہاں سے رونماء ہوتے ہیں اور کن کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے تمام نام نہاد خیر خواہوں کا بنیادی مقصددرحقیقت ملک کے ترقیاتی نظام میں ہلچل مچانا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار کو مجروح کرنا اور سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ڈالناہوتا ہے۔فیصل آفریدی نے کہا کہ اس وقت صورتحال نہائت واضح ہے ،چین پاکستان کا سرمایہ کے اعتبار سے سب سے بڑا شراکت دار ہے جو کہ اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں تقریبا 46 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔چین نے گوادر بندر گاہ کا آپریشنل کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے جس سے کہ پاکستان میں ترقیاتی سرگرمیاں مزید رواں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے بے شمار غیر ملکی مخالفین بھی ہیں جو کہ پاکستان کی چین کے ساتھ شراکت کے خلاف ہیں اور پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنتا ہوا دیکھنا ان کو مضطرب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیر پا ترقی کیلئے نہائت ضروری ہے کہ پاکستان اپنے جمہوری نظام کو استحکام دے ۔اُنہوں نے کہا کہ اچھاجمہوری نظام خود بہ خود نہیں آتا بلکہ اسے وقت کے ساتھ بنانا پڑتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کسی بھی نوعیت کی سیاسی اور سماجی خرابی تمام تر غیر ملکی سرمایہ کاری واپس کھینچ لے گی اور دوست ممالک کی جانب سے جاری کردہ ترقیاتی منصوبوں اور وعدوں کے خاتمے کا سبب بنے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.