گلوکارہ حمیرا ارشد کی طرف سے شوہر احمد بٹ سے خلع کے لئے دائر دعویٰ پر فریقین کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے
خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں ، نوٹس پہلی درخواست پر جاری کیا، ایک دو روز میں درخواست واپس لے لوں گی‘ حمیرا ارشد کا موقف
پیر 9 مئی 2016 18:42
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)فیملی کورٹ نے نامور گلوکارہ حمیرا ارشد کی طرف سے شوہر احمد بٹ سے خلع کے لئے دائر دعویٰ پر فریقین کو کل (منگل ) کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے طلاق کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی معاملہ نہیں ، ہم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں ، عدالت نے نوٹس پہلی درخواست پر جاری کیا، ایک دو روز میں درخواست واپس لے لوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شوہراحمد بٹ کے ساتھ اب ان کے معاملات مزید خراب ہوچکے ہیں، بارہا منت سماجت کے باوجود شوہر لڑائی جھگڑے سے باز نہیں آتے، پہلے بھی بچے کی خاطر تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر تعلقات بہتربنانے اور ظلم سہہ کر بھی زندگی گزارنے کی کوشش کی لیکن اب روز روز کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے شوہرکے ساتھ رہنا محال ہوگیا ہے اوران جھگڑوں کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبا کا شکار ہوچکی ہیں۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.