قرآن کریم انسانیت کے لئے راہ ہدایت کی بہترین کتاب ہے،عنایت اﷲ
پیر 9 مئی 2016 19:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)خیبرپختونخواکے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ قرآن کریم انسانیت کے لئے راہ ہدایت کی بہترین کتاب ہے اوربحیثیت مسلمان ہمیں نہ صرف قرآنی تعلیمات پر خودبھی من وعن عمل کرنا چاہئے بلکہ ان زرین تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا چاہیئے تاکہ ہماری دنیا اورعاقبت سنورسکے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ تفہیم الاسلام سروکلے براول دیر بالا میں منعقدہ دستاربندی کی ایک پر نورتقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر علاقے کے جید علماء کرام،والدین اورطلبا ء کی کثیر تعداء موجود تھی۔سینئر وزیر بلدیات نے کہا کہ اس وقت اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں اورضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان فرقہ واریت سے بالاترہوکر اسلام کی سربلندی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحدہوں تاکہ اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاجاسکے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.