ڈونلڈ ٹرمپ کاطرزسیاست کامیاب نہیں ہوگا، کوشش ہے جلد امریکاکادورہ کرلوں ،کہیں ٹرمپ صدرمنتخب ہوکر آنے سے روک ہی نہ دیں، اختلافات تلاش کرنااورایک کمیونٹی کودوسروں کے خلاف بھڑکاناکامیاب زندگی نہیں دیتا،اس کے برعکس امیدایسی چیز ہے جس کی بنیاد پر آپ لوگوں کے ووٹ حاصل کرسکتے ہیں
پاکستانی نژاد لندن کے میئرصادق خان کا امریکی جریدے کو انٹرویو
منگل 10 مئی 2016 14:08
لندن/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) پاکستانی نژاد لندن کے میئرصادق خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا میں ڈونلڈٹرمپ کاطرزسیاست کامیاب نہیں ہوسکے گا،تاہم انہوں نے کہاہے کہ انکی کوشش ہوگی کہ جلد امریکاکادورہ کرلیں ،کہیں ٹرمپ صدرمنتخب ہوکرانہیں آنے سے روک ہی نہ دیں۔
(جاری ہے)
مئیرکاعہدہ سنبھالنے کے بعدامریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں صادق خان نے کہا کہ وہ امریکامیں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کرناچاہتے ہیں انکی کوشش ہوگی کہ جنوری سے پہلے ہی امریکا کادورہ کرلیں کیونکہ اگرٹرمپ صدربن گئے تولندن کامسلمان مئیر ہونے کے سبب ٹرمپ انہیں امریکاآنے سے روک ہی نہ دیں۔
صادق خان نے کہا کہ اختلافات تلاش کرنااورایک کمیونٹی کودوسروں کے خلاف بھڑکاناکامیاب زندگی نہیں دیتا۔اس کے برعکس امیدایسی چیز ہے جس کی بنیاد پر آپ لوگوں کیووٹ حاصل کرسکتے ہیں۔زیک گولڈاسمتھ پرطنزکرتے ہوئے صادق خان نے کہاکہ کنزرویٹوسمجھتے تھے کہ وہ اس حربے سے لندن جیت لیں گے مگروہ غلط ثابت ہوئے۔صادق خان نے یقین ظاہر کیا کہ اس طرزسیاست سے ٹرمپ بھی امریکانہیں جیت پائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.