مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والی رقم میں 26 کروڑ میرا بھی حصہ تھا، سہیل مجید
سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا، سیکرٹری خزانہ کے سہولت کار کا بیان
منگل 10 مئی 2016 14:29
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) بلوچستان میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث کراچی سے گرفتار ملزم کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے ، سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے سہولت کار سہیل مجید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے برآمد ہونیوالی رقم میں 26 کروڑ ان کا بھی حصہ تھا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کرپشن کے میگا سکینڈل کیخلاف نیب کی کارروائیاں جاری ہیں ، کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار ٹھیکیدارسہیل مجید شاہ کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے برآمد ہونیوالی رقم میں 26 کروڑ ان کا حصہ تھا۔
سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ رقم قلات میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر حاصل کی گئی تھی اور ٹھیکہ بھی سیاسی سفارش پر حاصل کیا گیا۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن سکینڈل میں اہم سیاسی شخصیات بھی ملوث ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق کراچی سے گرفتار ہونے والے سہیل مجید شاہ کو جلد نیب بلوچستان کے حوالے کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.