پاک فضائیہ کی جنگی مشق ٹیمپیسٹ ۔ IIکا آغاز ، اغراض و مقاصد پر مبنی تفصیلی بریفنگ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود مہمان خصوصی ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی بھی شرکت
منگل 10 مئی 2016 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) پاک فضائیہ کی جنگی مشق ٹیمپیسٹ ۔ IIکے آغاز کے موقع پر اس کے اغراض و مقاصد پر مبنی ایک تفصیلی بریفنگ نور خان آڈیٹوریم ، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود مہمان خصوصی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی اس بریفنگ میں موجود تھے۔
تینوں افواج کے اعلیٰ افسران نے بھی اس مشق کی بریفنگ میں شرکت کی ۔ پاک فضائیہ تینوں افواج کے ساتھ مل کر نئے جنگی تناظر اور ان کے حصول کے لئے جنگی مشق ٹیمپیسٹ ۔ II کا انعقاد کر رہی ہے۔ جنگی مشق کی بنیاد پاک فضائیہ کے آپریشنل نظریات پر مبنی ہے جبکہ اس کا مقصد مستقبل کے کسی بھی تنازعے میں فضائی قوت کی اہمیت کو جانچنا ہے۔(جاری ہے)
یہ مشق نہ صرف حکمتِ عملی اور آپریشنز پر دانشورانہ بحث کا آغاز کرتی ہے بلکہ یہ چیلنجز کے دوران اپنی قوت کو جانچنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جو کہ پاک فضائیہ کے ارتقاء اور نشو ونما کے لئے بہت اہم ہے۔
یہ مشق پاک فضائیہ کی آپریشنل پلاننگ کا اہم جزو ہے اور اس کے نتائج جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی منصوبہ بندی کے لئے معاون ثابت ہونگے۔ فضائی قوت اپنی ابتداء سے اب تک کئی سالوں سے جنگ کے دوران ایک بہترین اور حتمی قوت ثابت ہوتی ہے۔فضائی قوت کی استعداد اور صلاحیت کی وجہ سے یہ کسی بھی جنگ کا بنیادی محور بن چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.