کویت میں جعلی ڈگری سکینڈل کا انکشاف

ایک ارب پچاس کروڑ روپے مالیت میں فروخت ہونے والی 600جعلی یو نیورسٹی کی ڈگریز پکڑی گئیں

بدھ 11 مئی 2016 12:35

کویت میں جعلی ڈگری سکینڈل کا انکشاف

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء) کویت میں جعلی ڈگری اسکینڈل کا انکشاف۔کویت میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے(3,million)KDمالیت میں فروخت ہونے والی 600جعلی یو نیورسٹی ڈگریز پکڑی لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کویت کی ایک فوجداری عدالت میں سماعت کے دوران ایک 32سالہ کویتی نوجوان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے بیرون کویت سے درآمد شدہ یو نیورسٹی کی600 جعلی ڈگریز 4,500دینار کے عوض مختلف لو گوں کو فروخت کیں ہیں جس کی کل مالیت(3,millionKD ) پا کستانی روپوں میں ایک ارب پچاس کروڑ روپے بنتی ہے۔

ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے جعلی ڈگریز کی فروخت کے بعد رقم اقساط میں وصول کیں تھیں ۔ ملزم نے مزید بتایا ہے کہ وہ جعلی ڈگریز ایک عرب ملک سے درآمد کیا کرتا تھا اور اس کی تعلیمی مدت تین سالہ ڈگری ہوا کرتی تھی۔

(جاری ہے)

مقامی عربی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ملزم بیرون ملک بیٹھے ہوئے ایک دوسرے شخص کے ساتھ مل کر جعلی ڈگریاں فروخت اور وہ شخص اس کو رقم کی بیرون ملک منتقلی میں مدد بھی فراہم کیا کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے جعلی ڈگریاں حاصل کر کے نوکریاں حاصل کیں ہیں ان کو عدالت میں طلب کیا جا ئے گا اور ان کی ڈگری جعلی ثابت ہو نے جانے کے بعد ان کو نوکری سے نکال دیا جائے گا اور ان سے وہ تمام تنخواہیں اور مراعات واپس لے لی جائیں گی جو انہوں نے جعلی ڈگری پر حاصل کیں تھیں۔ذرائع کے مطابق جعلی ڈگری ہو لڈرز میں سے کچھ لوگ بیرون ممالک ہا ئر ایجوکیشن تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کچھ لوگ کویت میں پرائیویٹ سیکٹرز میں ملازمت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :