ساؤ پالو سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز چار فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

بدھ 11 مئی 2016 15:01

ساؤ پالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء)ساؤ پالو سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز چار فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیایہ صورتحال سینٹ کی جانب سے صدر ڈلما روسیف کیخلاف مواخذے کی تحریک پر رائے شماری سے متعلق ممکنہ فیصلے سے قبل سامنے آئی ۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل گومگوں کی صورتحال تھی جس میں یہ واضح نہیں تھا کہ سینٹ میں رائے شماری ہوگی یا نہیں ۔ساؤ پالو میں انفینیٹی ایسٹ منیجمنٹ کے چیف اکنامسٹ جیسن وئیرا نے بلوم برگ نیوز کو بتایا کہ پرجوش روسیف مخالف مارکیٹ ایسی صورتحال میں پہنچ گئی ہے کہ روسیف کا جانا تقریباً ٹھہر گیا ہے ۔