میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی منسوخی پی ایم ڈی سی کی ذمہ داری ہے، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ
بدھ 11 مئی 2016 17:28
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی منسوخی پی ایم ڈی سی کی ذمہ داری ہے، حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیر احمد حسن اور اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن کرنا یا رجسٹریشن منسوخ کرنا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے کسی بھی کالج کو غیر تسلیم شدہ قرار نہیں دیا گیا۔(جاری ہے)
خودمختار اداروں میں بہت زیادہ پسند نا پسند ہوتی ہے، آغا خان میڈیکل کالج پہلا پرائیویٹ میڈیکل کالج تھا، اس کا کوئی اب بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے عہدیداروں کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے۔
وفاقی حکومت اپنے نمائندے بھی نامزد کرتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پی ایم ڈی سی میں بہتر افراد سامنے آئیں تاکہ اس کی کارکردگی بہتر ہو۔ ایک سال میں معاملات میں بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سال میں میڈیکل کالجوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور بعض دو دو کمروں پر بھی مشتمل ہیں۔ کلینیکل انسپکشن تو تھرڈ ایئر میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عدالتوں سے حکم امتناعی بھی لے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں کی سخت انسپکشن سے ہی ان کے معاملات بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج بنانے کے قواعد و ضوابط پی ایم ڈی سی مقرر کرتی ہے، انہی کے تحت یہ کالج رجسٹر کئے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.