ملک بھر کے علمی وسماجی حلقوں کاپیپس کے نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کا خیرمقدم
بدھ 11 مئی 2016 18:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء)ملک بھر کے علمی وسماجی حلقوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسز(پیپس)کے نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ظفراﷲ خان کو مبارک باد دی ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پیپس کے گورننگ بورڈ نے گزشتہ روز ممتاز آئینی ماہر ظفراﷲ خان کی بطور ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پیپس منظوری دی تھی۔
ظفراﷲ خان پارلیمانی جمہوریت،وفاقیت،آئین سازی اور بنیادی حقوق کے حوالے سے کئی کتابوں کے مصنف ہیں،حال ہی میں سینیٹ آف پاکستان نے ان کی بنیادی حقوق کے حوالے سے پارلیمنٹ کے کردار پر کتاب شائع کی ہے،وہ کئی بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
مبارک باد دینے والوں میں چیئرمین انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم و وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور ڈاکٹر ناصر علی خان،ریکٹر کامسٹیس انسٹیٹیوت آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی،وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر احسان علی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر رؤف اعظم اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے نیشنل کوارڈینیٹر و قائد اعظم یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ نور شامل ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ظفراﷲ خان بطور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیپس اپنی صلاحتیوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں پارلیمانی سروسز کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.