عراق ٗ بغداد میں خود کش حملہ آور نے خود کو بازار میں دھماکے سے اڑا لیا ٗ پچاس افراد ہلاک ٗ سو سے زائد زخمی

واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی اکثریت ہے جو خریداری کی غرض سے بازار میں موجود تھی

بدھ 11 مئی 2016 21:54

عراق ٗ بغداد میں خود کش حملہ آور نے خود کو بازار میں دھماکے سے اڑا لیا ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار سوار خودکش حملہ آور نے خود کو بازار میں دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد کے علاقے صدر سٹی کی مارکیٹ میں کار بم دھماکا ہوا جس کی گونج دور دور تک سنی گئی ٗ دھماکے میں موقع پر ہی متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا بیوٹی سیلون کے باہر کھڑی کار میں ہوا جس سے متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی اکثریت ہے جو خریداری کی غرض سے بازار میں موجود تھی۔شدت پسند تنظیم داعش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودکش کار بم دھماکا تھا تاہم عراقی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ٗ اس کے علاوہ داعش نے 2 ہفتے قبل اسی بازار میں ہونے والے ایک اور کار بم دھماکے کی ذمہ دری بھی قبول کی۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں بغداد کے طول وعرض میں جاری بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں 741 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :