شہروں میں آباد 80فیصد افراد آلودہ ہوا سے سانس لیتے ہیں ، پھیپھڑوں کے کینسر اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ گئے
جمعرات 12 مئی 2016 11:10
جنیوا ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) دنیابھر کے شہروں میں آباد انسانوں میں سے 80فیصد آلودہ ہوا سے سانس لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں کے کینسر اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے غریب مملک کے شہروں کے مکینوں کیلئے آلودہ ہوا سے ان کی صحت کو لاحق خطرات کہیں زیادہ ہیں، کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کے 98فیصد شہروں میں ہوا میں پائی جانیوالی آلودگی بین الاقوامی معیار سے زیادہ ہے ۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ کی سربراہ ماریا نیرا نے ایک بیان میں کہاکہ دنیا بھر کے شہروں میں فضائی آلودگی میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اور اسی شرح سے ان شہروں کے مکینوں کو صحت کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ کی تیاری میں 67ممالک کے 795شہروں سے فضائی آلودگی بارے اعداد وشمار حاصل کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق یورپ اور شمالی امریکہ جیسے امیر خطوں کے شہروں میں فضائی آلودگی مٰں کمی آرہی ہے اس کے باوجود فضائی آلودگی دنیابھر میں سالانہ 33لاکھ اموات کا باعث ہے۔
رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے حوالہ سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بد ترین شہر جبکہ دوسرے نمبر پر مصری دارالحکومت قاہرہ اور تیسرے نمبر پر بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکاہیں۔ ڈبلیو ایچ او کا کہناہے کہ بعض شہروں میں فضائی آلودگی کے حوالے سے اعداد و شمار حاصل نہیں کئے جاسکے جن میں کئی افریقی ممالک کے شہر شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.