وزیر اعظم اپنے آپ کو کلیئر کرانے کیلئے متحدہ اپوزیشن کے 7 سوالوں کے جواب دیں‘عبدالعلیم خان
وزارتوں کا" شوقین گروپ" اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں نواز شریف کا دھڑن تختہ کر دے گا ‘ رہنما تحریک انصاف
جمعرات 12 مئی 2016 19:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو کلیئر کرانے کیلئے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے دیے گئے اُن 7سوالوں کا تسلی بخش جواب دیں جن کا تعلق پانامہ لیکس کے پس منظر سے ہے لیکن روائتی یا سیاسی نہیں بلکہ عوام کو مطمئن کرنے والا جواب ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا حل ہے ۔
عبدالعلیم خان نے آج یہاں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں حاصل کرنے کا "شوقین گروپ" اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں نواز شریف کا دھڑن تختہ کر دے گا ،یہ چار کا ٹولہ نواز لیگ کے سیاسی تا بوت میں آخری کیل ثابت ہو گا حکومت کے نادان دوست ہی اس کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں جو بغیر کسی ثبوت کے میڈیا کے سامنے فوٹو سیشن کرانے کے چکرمیں بے سرو پا بیانات دینے میں لگے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سب سے پہلے عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف واضح موقف اپنایا ہے اور انشا ء اﷲ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوانوں کے اندر اور باہر پانامہ لیکس کے معاملے پر ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی قیمت پر نواز لیگ کو فری ہینڈ نہیں دیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.