سب سے زیادہ گندے شہربھارت میں ہیں ‘دنیا بھرمیں ہرسال70لاکھ افرادآلودگی کی وجہ سے

موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں:عالمی ادارہ صحت

جمعرات 12 مئی 2016 19:38

سب سے زیادہ گندے شہربھارت میں ہیں ‘دنیا بھرمیں ہرسال70لاکھ افرادآلودگی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 مئی۔2016ء) عالمی ادارہ صحت نے قراردیاہے کہ دنیا بھر کے شہروں میں آلودگی سے سالانہ 70 لاکھ لوگ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ گندے شہر بھارت میں ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں آلودگی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں آلودگی سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی اس تحقیق میں 103 ممالک کے تین ہزار شہروں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شہروں میں بڑھتی فضائی آلودگی بھی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکی ہے جبکہ فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات اْٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ گندے شہر بھارت میں ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر چین کا نام آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :