واسا کے سابق ڈائریکٹر کی برطرفی کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اور ایم ڈی واسا سے جواب طلب

جمعرات 12 مئی 2016 23:03

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے سابق ڈائریکٹر کی برطرفی کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اور ایم ڈی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے برطرف ڈائریکٹر ریاض کوثر گوندل کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمے نے مالی بدعنوانی کا الزام لگا کر اسے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، محکمے نے مالی بدعنوانی کی کوئی انکوائری بھی نہیں کی اور نہ ہی درخواست گزار کو شنوائی کا موقع دیا ہے، قانون کے مطابق کسی بھی سرکاری افسر کو شنوائی کا موقع دیئے بغیر عہدے سے برطرف نہیں کیا جاسکتا لہذا برطرفی کا حکم کالعدم کر کے درخواست گزار کی بحالی کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے اور ایم ڈی واسا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :