انسداد دہشت گردی عدالت- IIملتان کا فیصلہ
خاتون کو ڈیزل سے آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو 77سال قید،21لاکھ جرمانے کی سزا
جمعہ 13 مئی 2016 18:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی ملتان کی عدالت نمبر 2کے معزز جج عبدالحفیظ نے بستی ملوک ملتان میں 18سالہ سونیہ بی بی پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگانے کے ملزم لطیف کو 77سال قید بامشقت اور 21لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ ترجمان محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم لطیف نے گزشتہ سال 23اکتوبر کی رات ملتان کی بستی ملوک میں رشتے کے تنازعہ پر سونیہ بی بی پر ڈیزل ڈال کر آگ لگا دی تھی جس سے سونیہ بی بی بری طرح جھلس گئی۔
سونیہ کو نشتر ہسپتال کے برن سینٹر میں شدید زخمی حالت میں پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3نومبر کو انتقال کر گئی۔اس دوران ملزم لطیف کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ نمبر592/15 درج ہوا۔ پولیس نے چند روز میں ملزم کو گرفتار کیا جس پر پراسیکیوشن نے مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی ملتان کی عدالتIIمیں جمع کروایا۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل اشفاق احمد ملک نے مقدمے میں عدالت کے سامنے فورنزک رپورٹس اور گواہان کے بیان سے جرم ثابت کیا جس پر آج عدالت کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم لطیف کو دفعہ 336-B کے تحت عمر قید اور ایک ملین روپے جرمانہ، 354 پی پی سی کے تحت 2سال قید اور 10ہزار جرمانہ،302-B کے تحت عمر قید اورورثاء کو 1ملین روپے کی ادائیگی اور 7-ATA کے تحت عمر قید کے ساتھ 1لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس طرح ملزم کو کل 77سال قید بامشقت اور 21لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق اس مقدمے میں ریاست کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے پر وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و سابق آئی جی رانا مقبول احمد نے DPGاشفاق احمد ملک کیلئے تعریفی اسناد جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.