پنڈی گھیب،گورنمنٹ بوائز کالج میں لیکچرارز اور سٹاف کی کمی
طلباء کو پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم کی بندش ، کمپیوٹر لیب کی کمی ، لیبارٹری میں سہولیات کافقدان ، طلباء شدید پریشان والدین کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
جمعہ 13 مئی 2016 18:30
پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) گورنمنٹ بوائز کالج میں لیکچرارز اور سٹاف کی کمی ۔ طلباء کو پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم کی بندش ، کمپیوٹر لیب کی کمی ، لیبارٹری میں سہولیات کی کمی ، کلاس رومز کی خستہ حالی اور دیگر بنیادی مسائل کا سامنا ۔ طلباء شدید پریشان ۔ طلباء کے والدین کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق 74کنال رقبے پر محیط گورنمنٹ ڈگری کالج میں اس وقت کل 150طالب علم زیر تعلیم ہیں۔جن میں سے 40طلباء ڈگری کلاسز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔گورنمنٹ ڈگری کالج میں لیکچرار اور پروفیسرز کی کل منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 27ہے۔جن میں سے 19آسامیاں خالی پڑی ہیں۔صرف 8مستقل لیکچرار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
کالج کے کلریکل سٹاف کی منظور شدہ 15آسامیوں میں سے 4آسامیاں خالی پڑی ہیں۔
25سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی کالج میں کوئی لائبرین تعینات نہ ہو سکا۔کالج کی لائبری میں 12000ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں۔عرصہ بیس سال سے کالج میں ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی آسامی خالی پڑی ہے۔ایک سال سے فزکس مضمون کا پروفیسر نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت پنجاب آئی ٹی کے شعبہ میں اربوں روپے خرچ کر رہی ہے مگر پنڈی گھیب کے گورنمنٹ ڈگڑی کالج میں طلباء کیلئے تا حال کمپیوٹر لیب اور کمپیوٹر ٹیچر تک موجود نہیں۔کالج میں طلباء کو پینے کا صاف پانی اور سیوریج سسٹم کی بندش کا مسلئہ بھی درپیش ہے۔جس سے طلباء اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ٹینکی تو موجود ہے لیکن ٹیوب ویل نہ ہونے کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی ہے۔کالج میں موجود 2درجن سے زائد واش روم پانی نہ ہونے کی وجہ سے بوسیدہ اور ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔ گونمنٹ ڈگڑی کالج پنڈی گھیب کا سٹاف اور دیگر اخراجات کی مد میں سالانہ بجٹ 4کروڑ روپے ہے۔جس کے باوجود بھی طلباء بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔سروے کے دوران کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اسلم نے بتایا کہ سٹاف کی کمی ، لیبارٹری ، صاف پینے کے پانی اور دیگر ناکافی سہولیات کے باوجود سٹاف اور طلباء کی تعلیمی کارکردگی قابل ستائش ہے۔امسال بھی ڈگڑی کلاسز کا رزلٹ سو فیصد رہا ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.