ضلع چترال میں صنعتی شعبہ کی ترقی کے کافی امکانات موجود ہیں ، موجودہ صوبائی حکومت چترال کو بھی صنعت وتجارت کامرکز بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کاخاتمہ ہوسکے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان کا تقریب سے خطاب
جمعہ 13 مئی 2016 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ ضلع چترال میں صنعتی شعبہ کی ترقی کے کافی امکانات موجود ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت چترال کو بھی صنعت وتجارت کامرکز بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کاخاتمہ ہوسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ چترال اورماربل سٹی چترال کے دورے کے دوران گورنر کاٹیچ چترال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری صنعت آفتاب اکبردرانی، پراجیکٹ ڈائریکٹر نوروز خان اکنامکس ڈیویلپمنٹ زون کے سی ای او انجینئر محسن ایم سعیدکے علاوہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران ،قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنماوٴں اورمعززین علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجودتھے۔(جاری ہے)
معاون خصوصی نے انڈسٹریل اسٹیٹ چترال کاتفصیلی دورہ کیا اور اس میں صنعت کاروں کے لئے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگہی حاصل کی ۔
اس موقع پر معاون خصوصی کو انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل کے بارے بتایا گیا جس پر معاون خصوصی نے چترال کے صنعتی شعبہ کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ چترال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام ،ماربل اورمعدنیات کے ذخائر کو جدید طریقوں کے تحت استعمال میں لانے کی خاطر حکمت عملی اپنانے، چترال کی صنعتی اشیاء کوعالمی مارکیٹوں میں متعارف کروانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع چترال قدرتی خزانوں سے مالامال ہے اوراس میں پائی جانے والی معدنیات اپنی اہمیت وافادیت کے لحاظ سے منفرد حیثیت رکھتی ہیں۔بعدازاں معاون خصوصی نے ماربل سٹی چترال کے دورہ کے دوران ہنرمندوں اورمحنت کشوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.