سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان کی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن کو پھانسی دینے کی شدید مذمت
جمعہ 13 مئی 2016 19:00
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے آمیر مطیع الرحمن کو پھانسی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام قرار دیا ہے ۔اپنے ایک مذمتی بیان میں سلیم سیف اللہ خان نے مطیع الرحمن کو پھانسی دینے کی اقدام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش حکومت نے مطیع الرحمن کو پھانسی کا سزا دیکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد اس وقت ذولفقار بھٹو ،شیخ مجیب الرحمن اور اندراگاندھی کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ کسی فریق پر مقدمہ نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ مطیع الرحمن نے کوئی جرم نہیں کیا تھا لیکن پھر بھی بدقسمتی سے انہیں سزا دی گئی ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس پر بھی افسوس کا اظہارکیاکہ ہمارے حکمرانوں نے مطیع الرحمن کی رہائی میں کو ئی کردار اداکیا اور نہ ہی پھانسی رکوانے میں کوئی سانجیدہ کوششیں کیں سلیم سیف اللہ خان نے مطیع الرحمن کو پھانسی کی سزا دینے کے بعد ترک حکومت کی طرف سے بنگال سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کی اقدام کو سراہتے ہوئے اس پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دیگر تمام مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ بھی سخت احتجاج کرتے ہوئے اپنے اپنے سفیر وں کو واپس بلائیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگال حکومت عالمی قوانین کا مذاق اُڑا رہی ہے جس پر عالمی برادری کو بھی فوری اور سخت نوٹس لینا چاہئیے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیاکہ وہ بھی مطیع الرحمن کو پھانسی دینے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے نہ صر ف اپنے سفیر کو واپس بلائے بلکہ اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سخت ردِ عمل کامظاہرہ کرنی چاہئیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.