حجاج کرام کی سہولت کیلئے بنائے عارضی مطاف کو ہٹانے کا آپریشن مکمل کرلیا گیا
طواف کعبہ کے لیے استعمال ہونے والے چاروں پل گرا دیے گئے،زائرین اب براہ راست خانہ کعبہ کے طواف اور دیدار کا شرف حاصل کر سکیں گے،امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی گفتگو
اتوار 15 مئی 2016 13:00
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) مسجد حرام کی توسیع کے جاری منصوبے کے ضمن میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے بنائے گئے عارضی مطاف کو ہٹانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ، زائرین اب براہ راست خانہ کعبہ کے طواف اور دیدار کا شرف حاصل کر سکیں گے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ 25 جمادی الآخر کو عارضی مطاف کی مسماری کا آپریشن شروع کیا گیا تھا جسے آٹھ مراحل میں مکمل کرد یا گیا ہے اور طواف کعبہ کے لیے استعمال ہونے والے چاروں پل گرا دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے عارضی مطاف کے ہٹائے جانے کا فیصلہ براہ راست خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور نایب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ عارضی مطاف کی مسماری کے آپریشن کی براہ راست نگرانی مکہ مکرمہ کے گورنر اور خادم الحرمین الشریفین کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.