کراچی،نجی کمپنی کے ٹینک میں صفائی کے دوران4مزدورجاں بحق

اتوار 15 مئی 2016 13:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی ویٹاچورنگی کے قریب نجی کمپنی کے ٹینک میں صفائی کے دوران4مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود ویٹا چورنگی کے قریب قائم ایک نجی کمپنی کے زیر زمین ٹینک میں 5مزدور صفائی کا کام کررہے تھے کہ دم گھٹنے سے 3مزدور موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ ٹینک میں کام کرنے والے مزید 2 مزدروں کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ایک مزدور دوران علاج چل بسا ہے ۔

متعلقہ عنوان :