حفیظ نے ملکی ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرامیں اپنی شکایت درج کرادی!
محمد حفیظ گزشتہ ہفتے اسلام آبادمیں پیمراحکام سے ملے اور یہ معاملہ اٹھایاکہ کچھ چینلز نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ان پر الزام تراشی کی، پیمرا میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اتوار 15 مئی 2016 16:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد حفیظ نے ملکی ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرامیں اپنی شکایت درج کرادی ،پیمرا نے بھی معاملے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔پیمرامیڈیاڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ محمد حفیظ گزشتہ ہفتے اسلام آبادمیں پیمراحکام سے ملے اور یہ معاملہ اٹھایاکہ کچھ چینلز نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ان پر الزام تراشی کی۔
اس موقع پر محمد حفیظ نے کہاکہ میں ہمیشہ پوری ایمانداری کے ساتھ اور پاکستان کے سفیر کے طورپر کھیلا ہوں مگر من گھڑت کہانیاں میرے امیج کو خراب کررہی ہیں اور اس سلسلے کو فوری روکنا چاہیے۔پیمرانے محمد حفیظ کو یقین دہانی کرادی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ رواں سال فروری میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایشیا ء کپ2016 کے دوران ران کی ہڈی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے مگر دردکش انجکشن لگواکرکھیلتے رہے تاہم بعدازاں بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈٹی ٹونٹی کے آخری دومیچز نہیں کھیل پائے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.