نیب کی فیصل کریم کنڈی کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل

مزید کارروائی کے لئے اعلیٰ اختیاراتی افسران کو سمری ارسال

اتوار 15 مئی 2016 17:49

نیب کی فیصل کریم کنڈی کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) نیب نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے پوش ایریا G-9مرکز المعروف کراچی کمپنی میں سینما کے پلاٹ کو غیر قانونی طریقے سے اپنے نام منتقل کروایا تھا اور وہاں اربوں روپے کی مالیت کا کمرشل پلازہ بھی تعمیر کر لیا ہے۔

یہ پلاٹ سابق کامیڈین اداکار رنگیلا کی ملکیت میں تھا۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے اپنے سیاسی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ پلاٹ الاٹ کروایا تھا جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے یہ تحقیقات نیب کو بھجوائی تھیں ۔ نیب نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں اور مزید کارروائی کے لئے اعلیٰ اختیاراتی افسران کو سمری بھیج دی جبکہ ابتدائی انکوائری رپورٹ بھی پی اے سی کو ارسال کر دی گئی ہے فیصل کریم کنڈی آج کل پی پی پی کے سیکرٹری اطلاعات ہیں اور بلاول بھٹو کے دست راست بنے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کے خلاف بھاری کرپشن کی تحقیقات کی درخواست اسلام آباد کے مقامی شہری ظفر علی شاہ نے بھی دے رکھی ہے جس نے نیب کو بیان ریکارڈ کروایا تھا جس میں فیصل کریم کنڈی پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔۔۔

متعلقہ عنوان :