شمالی کوریا نے قبضے میں لی گئی روسی کشتی کو آزاد کردیا
اتوار 15 مئی 2016 18:56
پیانگ یانگ/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) شمالی کوریا نے قبضے میں لی گئی روسی کشتی کو آزاد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا میں پابند کی گئی روسی کشتی کو آزاد کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب کشتی شمالی کوریائی بندرگاہ کِمچائک سے ولاڈی ووسٹک کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
(جاری ہے)
شمالی کوریائی شہر چونگجِن میں متعین روسی قونصلر نے اپنے ملک کی نیوز ایجنسی ریا نووسٹی کو بتایا کہ شمالی کوریائی کوسٹ گارڈز نے غلط فہمی میں روسی کشتی کو جمعے کے روز روک کر بندرگاہ پر پابند کر دیا تھا۔
یہ کشتی جنوبی کوریا میں کشتی رانی کے مقابلے میں شرکت کے بعد بحیرہ جاپان سے گزرتے ہوئے روسی بندرگاہ ولاڈی ووسٹک جا رہی تھی۔ کشتی روکے جانے پر ماسکو حکومت نے شمالی کوریا سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔ روس اور شمالی کوریا کے درمیان خوشگوار باہمی تعلقات قائم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.