وزیر اعظم نواز شریف کی اسمبلی میں تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ عمران خان
سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 11:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی اسمبلی میں تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن سوالات کے جواب میں نواز شریف سے مانگ رہا ہوں ان کے جواب پہلے میں خود دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سب سے پہلے میں اپنی صفائی پیش کروں گا جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے سوال کروں گا۔
میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی آج قومی اسمبلی میں تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے۔ میں اور نواز شریف قوم کو جوابدہ ہیں، لیکن ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ مجھے پریس کانفرنس میں یا پارلیمنٹ میں جواب دینا ہے، اس بات کا فیصلہ بنی گالہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اسمبلی میں میری تقریر سنیں۔
اگر نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ بے قصور ہیں تو کمیشن بنا کر متفقہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کروا لی جائے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ حکومتی ٹی او آرز پر سپریم کورٹ کا موقف درست ہے کہ اس طرح کے ٹی او آرز پر انکوائری کرنے میں صدیاں لگ جائیں گی۔سب کو معلوم تھا کہ چیف جسٹس نے یہی کہنا تھا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز کے مطابق جواب دیں، چیف جسٹس بھی اپوزیشن کے ٹی او آرز پر مان جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.