عجائب گھروں کا عالمی دن ’‘ کل منایا جائے گا
منگل 17 مئی 2016 13:03
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن ” انٹر نیشنل میوزیم ڈے “ آ ج بدھ کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔
(جاری ہے)
انٹر نیشنل میوزیم ڈے کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی سیمینارز،مذاکرے اور مختلف تقاریب منعقد ہوں گی جس سے ماہرین آثا رقدیمہ عجائب گھروں کی افادیت و اہمیت کے متعلق آگاہی دیں گے۔
دنیا بھر کے عجائب گھروں کی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے 1978ء سے 18مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک 18مئی کو دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر لاہور میں بھی دنیا کا قدیم ترین عجائب گھر موجود ہے جس کی تاریخ ڈیڑھ سو سال پرانی ہے اس عجائب گھر میں گندھاراآرٹ اور مصوری کے نادر نمونے موجود ہیں۔پاکستان میں لاہور میوزیم کے علاوہ ہڑپہ،ٹیکسلا،کراچی کے عجائب گھر بھی قابل ذکر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.