علی حیدر گیلانی کا بازیابی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر ملتان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں
منگل 17 مئی 2016 21:26
لاہور /ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) افغانستان سے تین سال بعد بازیابی کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر ملتان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے صاحبزادوں علی حیدر گیلانی اور علی قاسم گیلانی سمیت دیگر اہل خانہ کے ہمراہ لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ سے سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے چارٹر طیارے میں ملتان کے لئے روانہ ہوئے ۔(جاری ہے)
ملتان پہنچنے پر بھی انہیں سخت سکیورٹی میں ان کی رہائش گاہ لیجایا گیا جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔
کارکنوں نے علی حیدر گیلانی کا پرتپاک استقبال کیا ۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ اس موقع پر علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد بازیابی کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 2013ء کے عام انتخابات سے 2روز قبل 9مئی کو انکے آبائی شہر ملتان سے انتخابی مہم کے جلسے سے اغواء کیا گیا تھا اور اب تین سال کے بعد افغانستان سے بازیابی کے بعد وہ پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر ملتان پہنچے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.