پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء 24مئی کو حتمی بحث کے لئے طلب
منگل 17 مئی 2016 21:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کو 24مئی کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
ملزم حارث افضل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بینک سکینڈل میں نیب واجب الاد رقم کا بیشتر حصہ وصول کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود نیب نے حارث افضل کو گرفتار کر رکھا ہے، سپریم کورٹ نے بھی حارث افضل کی گرفتار ی سے روکا تھا مگر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی پراسکیوٹر نیب رانا عارف محمود نے بنچ کو آگاہ کیا کہ پنجاب بینک سکینڈل کی واجب الاد ا رقم وصول کرنے کیلئے ملزموں کی جائیداد کی نیلامی کا عمل جاری تھا کہ حارث افضل نے دبئی میں اپنی قیمتی جائیداد فرنٹ مین کے ذریعے فروخت کر دی جس سے ریکوری کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوئی، ملزم حارث افضل نے جائیداد فروخت کر کے پلی بارگین کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ فاضل بنچ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد وکلاء کو 24مئی کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.