سرکاری یونیورسٹی میں ہونے والے کرپشن ،بدانتظامیوں ،میرٹ اوریونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیاجائے ،طلباء خیبرلاء کالج
منگل 17 مئی 2016 22:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) خیبرلاء کالج پشاوریونیورسٹی کے طلباء نے چیئرمین تحریک انصاف سے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری یونیورسٹی میں ہونے والے کرپشن ،بدانتظامیوں ،میرٹ اوریونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیاجائے ۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاء سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین فوادسیف اﷲ مروت اوردیگرنے کہاکہ وہ لاء کالج پشاوریونیورسٹی کے طلباء ہیں لاء کالج کی انتہائی اہمیت ہونے کے باوجودلاء کالجزعدم توجہی اورعدم دلچسپی کاشکارہے اورلاء کالج انتظامیہ نے اپنی من مانی شروع کرکے طلباء کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ لاء کالج کی ناہلی کی وجہ سے ہرسال تعلیمی کورسزنامکمل رہ جاتے ہیں اوراساتذہ کی عدم موجودگی اورچھٹیوں کی وجہ سے طلبہ پوراسال کلاسوں میں نہیں آتے جس کاواضح ثبوت سیشن2015میں لاء کالج کی 75صدطلبہ کی حاضری 30فیصدسے کم تھی اوراسکاازالہ طلبہ امتحانوں میں نقل کرکے پوراکرتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے الزام لگایاکہ لاء کالج کے داخلوں،سکالرشپوں ،امتحانوں اورتعلیمی پروگراموں میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیوں اوررولزاینڈریگولیشن کی سنگین خلاف ورزیاں بھی ہورہی ہیں جس سے مستحق طلبہ کامستقبل تاریک ہونے کاخدشہ ہے جبکہ سالانہ امتحانوں میں بھی بعض طلباء کیساتھ امتیازی سلوک روارکھاجاتاہے بعض ایسے طلباء جنکی حاضری 80فیصدہوتی ہے ہال میں بیٹھنے کی اجازت ہوتی جبکہ بعض بااثرطلباء جنکی حاضری نہ ہونے کے برابرہوتی ہے کوبھی امتحانی ہالوں میں بیٹھادیاجاتاہے جوسراسرزیادتی ہے ۔
انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے مطالبہ کیا کہ سرکاری یونیورسٹی میں ہونے والے کرپشن ،بدانتظامیوں ،میرٹ اوریونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیاجائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.