گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی4شدت پسند ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 13:00

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی4شدت پسند ہلاک

گوجرانوالہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) پنجاب کاو نٹر ٹیررازم پولیس (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں4 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی پولیس پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوا جس میں تین دیگر شدت پسند فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سات شدت پسند سیالکوٹ سے لاہور جارہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے ایمن آباد میں ناکہ لگا کر ایک مشتبہ گاڑی اور موٹر سائیکل کو روکا۔

روکے جانے پر گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے گئے شدت پسندوں میں ایک کی عبدالرحمان کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ عبدالرحمان دہشت گردی اور قتل کے آٹھ مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے السحہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :