پاکستان ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن کے لئے پیپر ورک شروع ، چھ ٹیموں میں پانچ ، پانچ غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنے کی تجویز منظور
بدھ 18 مئی 2016 16:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن کے لئے پیپر ورک شروع کردیا گیا ، چھ ٹیموں میں پانچ ، پانچ غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنے کی تجویز کو منظورکرلیا گیا ،بھارتی کھلاڑیوں اورآفیشلز نے پی ایچ ایل میں شرکت کی رضامندی ظاہر کر دی جبکہ آسٹریلیا کے نامور کھلاڑی جمی ڈائر کو بھی شرکت کیلئے راضی کرلیا گیا، اکتوبر میں لیگ کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور گوجرہ میں کرانے کی تجویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ۔
پی ایچ ایف کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستا ن ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن کے لئے پیپر ورک شروع کردیا گیا ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت کے کھلاڑی اور آفیشلز نے بھی پی ایچ ایل کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام نے گزشتہ ماہ ملائیشیا میں ہونیوالے اذلان شاہ کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے اب قبول کرلی ہے۔
دوسری جانب ہاکی فیڈریشن نے آسٹریلیا کے نامور کھلاڑی جمی ڈائر کو بھی پی ایچ ایل کیلئے راضی کرلیا ۔پاکستان ہاکی لیگ کی چھ ٹیموں میں پانچ ، پانچ غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنے کی تجویز کو بھی منظورکرلیا گیا ہے جبکہ پی ایچ ایل کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گوجرہ میں کروانیکی تجویز بھی زیر غور ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.