عوامی مسائل مقامی کے حل میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی، اے ایس پی فاروق احمد بجارانی
بدھ 18 مئی 2016 16:32
رحیم یار خان ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) اے ایس پی رحیم یارخان فاروق احمد بجارانی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل مقامی طور پر حل نہ کرنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تھانوں اور پولیس چوکیوں کی شکل میں پولیس کا نیٹ ورک اس لئے پھیلایا گیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ عوامی کی شکایات کا موقع پر اور مقامی سطح پر ازالہ ہو سکے اگر ایسا نہیں ہو رہا تو اس میں رکاوٹ وہ اہلکار ہیں جو ان مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں اور وہ اپنے فرائض ان کی روح کے مطابق سر انجام نہیں دے رہے اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے پاس آنے والی شکایات کا ریکارڈ مرتب کروائیں گے اور جس تھانہ یا پولیس چوکی کی حدود سے زیادہ شکایات موصول ہوں گی تو وہ ان کی انکوائری کروائیں گے کہ وہاں تعینات اہلکاروں نے مقامی سطح پر ایک ماہ میں کتنے عوامی معاملات نمٹائے اور کتنے سائلین دیگر اتھارٹیز کے پاس گئے اور کیوں اگر اس سلسلہ میں اہلکاروں کی کارکردگی وجہ ثابت ہوئی تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.