عدالتی کمیشن احتساب نہ کرسکا تو پھر عوامی احتساب ہوگا، سراج الحق
ذیشان حیدر بدھ 18 مئی 2016 20:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر عدالتی کمیشن احتساب نہ کرسکا تو پھر عوامی احتساب ہوگا۔ کرپٹ اشرافیہ کو اس دن سے ڈرنا چاہیے جب جھونپڑیوں سے لوگ اٹھ کر محلات کا گھیراؤ کریں گے۔ پاکستان کو چند خاندانوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح یرغمال بنارکھاہے۔ اگر چالیس فیصد کرپشن پر کنٹرول کر لیا جائے ،تو ملک کے تمام قرضے اتر سکتے ہیں اور 80 فیصد کرپشن کنٹرول کرکے بجٹ کو دوگنا کیا جاسکتاہے۔
قومی اور بین الاقوامی میڈیا نے بہت سے چہروں سے تقدس کے پردے اٹھا دیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب حافظ بلال قدر ت بٹ پر مشتمل جماعت اسلامی پنجاب کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان میں چند خاندانوں نے سیاست ، جمہوریت اور تمام اداروں کو یرغمال بنا کر ایسٹ انڈیا کمپنی کی شکل اختیار کر لی ہے۔
کرپشن صرف پانامہ لیکس سے سامنے نہیں آئی ، بلکہ ہر ادارہ اور سرکاری دفتر کرپشن کی آماجگاہ بناہواہے۔ انہوں نے کہاکہ آف شور کمپنیاں کرپٹ سسٹم کا ایک حصہ ہیں ، اصل حقائق ابھی سامنے آنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تقریروں اور محض تحقیقات سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ تحقیقاتی کمیشن کو اس مسئلے کے حل کے لیے ہر طرح کے اختیارات ملنے چاہئیں۔ ایسے لوگوں کو پاکستان میں حکومت کا کوئی حق نہیں جو اپنا علاج بھی لندن اور نیویارک کے ہسپتالوں سے کرواتے ہیں۔ ان کے اپنے بچے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور نہ اپنا کاروبار پاکستان میں کرناچاہتے ہیں۔ یہ صرف حکومت کے لیے پاکستان کے لیے آتے ہیں اور جب حکومت سے نکلتے ہیں تو باہر جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کرپٹ سسٹم کی وجہ سے عوام کو دوائی کے نام پر زہر مل رہاہے اور ڈگری ہولڈر نوجوان روزگار کے لیے سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے خطابات اور تقریریں معاملے کو الجھار ہے ہیں۔ پانامہ لیکس کا معاملہ جوش خطابت اور ایک دوسرے کو تقریروں میں مات دینے سے نہیں ، ٹھوس عملی اقدامات سے حل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.