وفاق پاکستانی مفادات کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے،اراکین پیپلز پارٹی
دریاؤں کا رخ موڑ نے سے پاکستان کی زرعی زمینیں بنجر ہوجائیں گی،انڈیا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بگلیار اورکشن گنگا ڈیم تعمیر کررہا ہے،بیان
بدھ 18 مئی 2016 21:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،میر اعجاز حسین جکھرانی اور عمران ظفر لغاری نے بھارت کی جانب سے 30کے قریب دریاؤں کے رخ موڑنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے مفادات کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ دریاؤں کے رخ موڑ دینے سے پاکستان کی زرعی زمینیں بنجر ہوجائیں گی اور پاکستان کی معاشی تباہی کو روکنا ناممکن ہوجائے گا۔
جبکہ اس سے پہلے ہی انڈیا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بگلیار ڈیم اورکشن گنگا ڈیم تعمیر کررہا ہے جس پر پاکستان نے بین الاقوامی عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں پی پی پی کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے مودی سرکار کی مدح سرائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور پاکستان میں دہشت گردی کیساتھ پاکستان میں زرعی، معاشی بحران پیدا کرنے پر بھارت سرکار کے خلاف عالمی سطح پر کوئی آواز ہی نہیں اٹھائی جس سے بھارت اپنی من مانیاں کررہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.