سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے جنوبی کوریا کے سفیر کی الوداعی ملاقات ، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال
دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے ،تجارتی اور اقتصادی شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا، ظفر الحق
بدھ 18 مئی 2016 21:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے جنوبی کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
قائد ایوان نے کہا کہ جنوبی کوریا نے پچھلی چنددہائیوں میں مثالی ترقی کی ہے اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے جو پروگرام بنائے ہیں وہ حیران کن ہیں۔راجہ محمد ظفر الحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور تجارتی اور اقتصادی شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔(جاری ہے)
راجہ محمد ظفر الحق نے جنوبی کوریا کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی تعریف بھی کی۔
الوداعی ملاقات میں جنوبی کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان نے کہا کہ انہوں نے اس عرصے کے دوران یہ کوشش کی کہ اقتصادی تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔انہوں نے بطور سفیر پاکستان میں اپنے قیام کو یاددگار قرار دیا اور کہا کہ میں اپنے آپکو پاکستان کا ایک نمائندہ تصور کرونگا۔سفیر نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے اقتصادی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کے جو منصوبے شروع کئے ہیں اس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے اور ترقی کی نئی راہیں ہموا رہونگی۔ملاقات میں سینیٹر چوہدری تنویر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.