سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں وفدچین روانہ ،اقتصادی راہداری منصوبہ پر ہونے والے سیمینار میں شرکت کریں گے
پاکستانی وفد چینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریگا، سی پیک منصوبے پر پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا
بدھ 18 مئی 2016 22:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اور پاک چین تھنک ٹینک کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں وفد پاک چین اقتصادی راہداری سیمینار میں شرکت کے لئے چین روانہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں وفد پاک چین اقتصادی راہداری سیمینار میں شرکت کے لئے چین روانہ ہو گیا ۔
وفد میں معروف پاکستانی خبررساں ادارے انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان (آئی این پی ) کے چیف ایڈیٹر سید صلاح الدین بھی شامل ہیں۔وفد بیجنگ میں منعقد ہونے والے پاک چین اقتصادی راہداری سیمینار میں شرکت کرے گا جس میں سینیٹر مشاہد حسین شرکاء کو منصوبہ کی پیش رفت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیں گے ۔(جاری ہے)
پاکستانی وفد چینی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرے گا جس میں اقتصادی راہداری منصوبہ کی پیش رفت پر گفتگو کی جائے گی ۔
46ارب ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر زورشور سے کام جاری ہے جس کے تحت ملک بھر میں توانائی اور تعمیروترقی کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔منصوبے کے تحت گوادر بندرگاہ کو فعال کرنے کے حوالے سے تعمیر وترقی کا کام جاری ہے ۔بدھ کے روز ہی بندرگاہ پر چین کا پہلا بحری جہاز لنگر انداز ہوا ۔بندرگاہ کے ذریعے چینی مصنوعات مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور یورپ بجھوائی جا سکیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.