سوات میں پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

بدھ 18 مئی 2016 22:45

سوات۔18 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء ) سوات میں پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی نے پانچ ایس ڈی پی اوز ،ایک ڈی ایس پی اورایک انسپکٹر کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سوات مذکرشاہ خان کو ایس ڈی پی او ڈگر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی پی او بریکوٹ درویش خان کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سوات،ایس ڈی پی او مدین حبیب اللہ خان کو قائمقام ایس ڈی پی او مینگورہ شہر،ایس ڈی پی او مٹہ ظفر خان کو ایس ڈی پی او کبل، انسپکٹر غلام صادق خان کو قائمقام ایس ڈی پی او مدین ،ایس ڈی پی او کبل حسین بادشاہ کو ایس ڈی پی او مٹہ اورایس ڈی پی او مینگورہ شہر صدیق اکبر خان کو ایس ڈی پی او بریکوٹ تعینات کر دیا گیاہے ، تما م افیسروں کو فوری طور پر اپنی پوسٹوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :