وزیر اعلیٰ پنجاب ایوان میں باتوں سے دودھ کی نہریں بہا کر غائب ہو جاتے ہیں جبکہ اُسی لمحے پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرین جو اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہیں میاں شہباز شریف کو نظر نہیں آتے‘ انجینئر یاسر گیلانی
جمعرات 19 مئی 2016 21:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے دیہی مراکز صحت کے ملازمین اور کسان تنظیموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے پنجاب کا ہر طبقہ فکر سراپا احتجاج ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ایوان میں باتوں سے دودھ کی نہریں بہا کر غائب ہو جاتے ہیں وزیر اعلیٰ کو پنجاب اسمبلی کے باہر بیٹھے غریب ملازمین اور ملک کے 60 فیصدی کسانوں کی تنظیمیں نظر نہیں آتی جو اپنے حقوق کے لئے خوار ہو رہے ہیں۔
تحریک انصاف پنجاب کے عوام کے ساتھ ہے اور پُرامن احتجاج میں اُن کا بھرپور ساتھ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیہی مراکز صحت اور کسانوں کے احتجاجی مظاہرے میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف شاہدرہ کے عہدیداران اور کارکنان بھی اُن کے ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کا ذکر کرتے نہ تھکنے والی مسلم لیگ ن کو عام آدمی کے مفادات کا رتی برابر بھی احساس نہیں ہے حکمران اپنے اثاثوں میں اضافہ اور تحفظ فراہم کرنے مصروف ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.