نادرا پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین سے بد تمیزی کرنیوالے شر پسندوں کی شناخت میں ناکام
شرپسند افراد پی ٹی آئی کے تھے یا لیگی ، فیصلہ نہیں ہو سکا نادرا نے اپنی ناکامی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی
جمعرات 19 مئی 2016 22:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے بد تمیزی کرنے والے شر پسندوں کی شناخت کرنے میں نادرا مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔شرپسند افراد پی ٹی آئی کے تھے یا لیگی ، فیصلہ نہیں ہو سکا۔ نادرا نے اپنی ناکامی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں میں کچھ شر پسند عناصرنے خواتین کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔
خواتین کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد بہت شور مچا اور دونوں سیاسی حریف جماعتوں نے ایک دوسرے پر بھرپور الزام تراشی بھی کی۔ حکومت کی جانب سے ان واقعات کے مقدمات درج کرکے ویڈیو فوٹیج کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کی ذمہ داری نادرا کو سونپی گئی ۔(جاری ہے)
تاہم نادرا اس اہم ذمہ داری سے عہدہ بر آ ہونے میں ناکام رہا اور اپنی ناکامی کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔
نادرا کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت نہیں کی جاسکتی۔ نادرا کی جانب سے شرپسند عناصر کی پہچان میں ناکامی کے بعد سنجیدہ حلقوں کی جانب سے ادارے کی کارکردگی پر مختلف سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ اربوں روپے کے فنڈز سے چلنے اور دنیا کے بہترین ڈیٹا بیس ادارہ ہونے کا دعویدار نادرا شرپسندوں کو پہنچاننے میں ناکام کیوں ہوا ہے َ؟ اور کہیں قومی ادارے کا یہ اقدام بد نیتی پر تو مبنی نہیں ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.