نرگس فخری اور میں اب بھی اچھے دوست ہیں، اودے چوپڑا
میرے اور نرگس فخری کے متعلق میڈیا کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں
جمعہ 20 مئی 2016 12:56
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کا کہنا ہے کہ نرگس فخری اور وہ اب بھی اچھے دوست ہیں، دونوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی ہے-تفصیلات کیمطابق بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے اور نرگس فخری کے متعلق میڈیا کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ عام طور پر وہ میڈیا کی اس طرح کی خبروں پر بیان دینے یا تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہیں،لیکن میڈیا میرے اور اداکارہ کے متعلق عوام کو گمراہ کررہا ہے-بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں اور اداکارہ نرگس فخری اب بھی بہت اچھے دوست ہیں-دوسری جانب نرگس فخری کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اداکارہ طبعی وجوہات کے باعث اپنے گھر نیویارک گئی ہیں،اور وہ بہت جلد اپنی فلم ‘بینجو’ کیسیٹ پر صحت یاب ہونے کے بعد دکھائی دیں گی-واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اودے چوپڑہ سے علیحدگی کی افواہوں کے باعث اچانک نیویارک روانہ ہوگئی تھی-
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.