معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 11 ویں برسی 24مئی کو منائی جائیگی
جمعہ 20 مئی 2016 14:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) پاکستانی فلمی صنعت کے معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 11 ویں برسی 24مئی بروز منگل کو منائی جائے گی ۔رنگیلا یکم جنوری 1937 ء کو افغانستان میں پیدا ہوئے ، ان کا اصل نام محمد سعید خان تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1958 ء میں فلم ”جٹی “سے کیا جس میں انہوں نے اپنی مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
1969 ء میں ریلیز ہونے والی فلم دیا اور طوفان میں بہترین مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور رائٹر، گلو کار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر عوام کے سامنے آئے اور اپنی قابلیت منوائی۔رنگیلا پروڈکشن کے بینر تلے انہوں نے متعدد فلمیں بنائیں، ان کی مشہور فلموں میں رنگیلا، دل اور دنیا، کبڑا عاشق، عورت راج، پردے میں رہنے دو، ایماندار، بے ایمان، انسان اور گدھا اوردو رنگیلے سمیت دیگر شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.