کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے،ڈائریکٹر کاٹن ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد
جمعہ 20 مئی 2016 17:09
فیصل آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) کپاس کو پاکستان کی معیشت میں اہم حیثیت حاصل ہے ۔ کپاس کا قومی جی ڈی پی میں 1.5فیصد اور معیاری زرعی مصنوعات کی تیاری میں 7فیصد حصہ ہے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے اور کپاس کی مجموعی پیداوار کا 74 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے صوبہ پنجاب میں اس سال 6.1ملین ایکڑ کپاس کے زیر کاشت رقبہ سے 10.5ملین گانٹھ پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صغیر احمدڈائریکٹر کاٹن ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے فارمرز ڈے کے موقع پر کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محکمہ موسمیات نے موسم گرما میں زیادہ بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔(جاری ہے)
کاشتکا ربدلتے ہوئے موسمی حالات اور زیادہ بارشوں کی صورت میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی کو مدنظر رکھ کر بوائی اور ابتدائی مرحلہ پر دیکھ بھال کے متعلق مختلف کاشتی امور بروقت سرانجام دیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی بی ٹی اقسام کی پیداواری ٹیکنالوجی نان بی ٹی اقسام سے مختلف ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ کاشتکار بی ٹی اقسام کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنائیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.